7 جولائی 2015 - 18:36
عراق میں داعش کے وحشیانہ اقدامات جاری

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ اقدامات بدستور جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوریہ الآن ویب سائٹ کے مطابق عراق کی وزارت انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں دو مردوں اور ایک نوجوان کو اغوا کرکے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی تاب نہ لا کر یہ عراقی شہری جاں بحق ہو گئے۔ ان عراقیوں کا قصور یہ تھا کہ انھوں نے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عراق کی وزارت انسانی حقوق کے مطابق داعش دہشت گردوں نے چار عراقی خواتین کو بھی زخمی کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ان خواتین نے جہاد النکاح کے نام پر دہشت گردوں کے ساتھ غیر شرعی رابطے سے انکار کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲